دہری شہریت رکھنے والوں کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے الطاف حسین

دہری شہریت رکھنے والے بہت سے لوگ مجبوراً بیرون ملک رہتے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 04, 2012
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکام کو اس پہلو پر غور کرنا چاہئے کہ دہری شہریت رکھنے والے کن حالات میں ملک چھوڑ کے گئے. فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے دہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے۔


لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ دہری شہریت رکھنے والے سیاست دانوں کے مسئلے کے اوپر غور کرنے کے لئے ایک اجلاس بلایا جانا چاہئے جس میں ملک کے دانشور اور سیاسی تجزیہ نگاراپنی رائے دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہری شہریت رکھنے والے بہت سے لوگ مجبوراً بیرون ملک رہتے ہیں۔


ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکام کو اس پہلو پر غور کرنا چاہئے کہ دہری شہریت رکھنے والے کن حالات میں ملک چھوڑ کے گئے، انہوں نے کس مجبوری کے تحت دوسرے ملک میں پناہ لی۔


الطاف حسین نے کہا کہ سمندرپارپاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگربیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ بھیجنا بندکردیں تو کیا ملک کی خراب معیشت پرمزید برے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپر سے ان کو انتخابات میں حصہ لینے سے محروم کرنا کیا ناانصافی نہیں۔


الطاف حسین نے کہا کہ اگر دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ دینے کا حق نہیں ہے تو ملک میں سمندرپارپاکستانیوں کی وزارت کیوں بنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں