آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول 799 مٹی کا تیل 1048 اور ڈیزل 562 روپے سستا کردیا گیا
پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، صوبے کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں, وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 82 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 99 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل10 روپے 48 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل گرنے کے باعث حکومت کا کافی نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے حکومت کو 28ارب روپے کی آمدنی ہوگی تاہم اس کے علاوہ بھی حکومت پاکستان کو 40ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، صوبے کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم بحران کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں،اس سلسلے میں کچھ ذمہ داروں کو سزا دی جاچکی ہے لیکن اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتون میں کمی کے باعث ملک میں 31اگست سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 37جبکہ مٹی کے تیل میں 35 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔