بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 5 کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

میزائل 5 ہزار کلومیٹر کی دوری تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارتی دعویٰ


ویب ڈیسک January 31, 2015
بھارتی ماہرین اب تک اگنی پانچ کے 3 تجربے کرچکے ہیں فوٹو: فائل

بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کے ایک اور کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا، ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل 5 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ماہرین کی جانب سے اگنی پانچ کا یہ تیسرا تجربہ تھا تاہم پہلی بار اسے موبائل لانچر سے داغا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں