امن مارچ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار حکومت ہوگی عمران خان

حکمران نہیں چاہتے کہ وزیرستان میں امن قائم ہو کیونکہ حکومت نے دہری پالیسی اپنا رکھی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک October 04, 2012
حکمران نہیں چاہتے کہ وزیرستان میں امن قائم ہو کیونکہ حکومت نے دہری پالیسی اپنا رکھی ہے، عمران خان فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ اگرجنوبی وزیرستان امن مارچ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دارحکومت ہوگی ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے امن مارچ پر وزیرستان کے قبائل، عسکریت پسندوں اور فوج کو اعتراض نہیں، اعتراض صرف حکومت کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نہیں چاہتے کہ وزیرستان میں امن قائم ہو کیونکہ حکومت نے دہری پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ایک طرف تو وہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور دوسری جانب امریکہ کو حملوں کی اجازت بھی دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے امن مارچ میں پہلی بار غیر ملکی میڈیا اور سماجی کارکن بھی تصویر کا اصل رخ دیکھ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں