مسلم لیگ ن کا سینیٹ انتخابات میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کی نشستیں ہر حالت میں جیتی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی انتخابات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کو ہدایت


ویب ڈیسک January 31, 2015
مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی چند دنوں میں سینیٹ کے امیدواروں کے لیے نام منتخب کرے گی، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی طے کرتے ہوئے کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے اور پنجاب میں سینیٹ کی 11 جنرل نشستوں پر (ن) لیگی امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے انتخابات کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حمزہ شہبازشریف، مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، ندیم کامران، راجہ اشفاق سرور اور رانا ارشد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی چند دنوں میں سینیٹ کے امیدواروں کے لیے نام منتخب کرے گی جبکہ شہبازشریف نے کمیٹی کو ہر حالت میں سینیٹ کی نشستیں جیتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 52 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں