ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اورسالمیت کیخلاف ہیں روسی وزیر خارجہ

روس چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہترہوں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں۔


وزیرخارجہ حناربانی کھر اورروسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف کے درمیان دفترخارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال ،تجارت،دہشت گردی اور منشیات کےخاتمے سمیت دیگر امورپر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس دہشت گردی کا خاتمہ اور افغان مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان قیادت ہی نکال سکتی ہے دوسرے ممالک کی مداخلت سے نہ تویہ مسئلہ حل ہوگا اورنہ اس طریقے سے کوئی بہترنتیجہ نکل سکتا ہے۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ روس کے ساتھ اس کے تعلقات مزید بہتر اورمضبوط ہوں۔

ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدرولادیمر پیوٹن مصروفیات کے باعث پاکستان نہیں آئے اس بارے میں کوئی غلط فہمی یا ابہام نہیں ہونا چاہئے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نےمزید کہا کہ روس چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہترہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story