کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی آئی ڈی کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

منگھوپیر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، انچارج سی آئی ڈی


ویب ڈیسک January 31, 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، فوٹو : فائل

سی آئی ڈی نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

انچارج سی آئی ڈی اے وی سی سی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |