بھارتی اعتراضات مسترد روس پاکستان کوایم آئی 28 ہیلی کاپٹر دینے پربھی رضامند

پاکستان اور روس کے درمیان 48 ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے تفصیلات طے پاگئی ہیں۔


شائق حسین February 01, 2015
پاکستان اور روس کے درمیان 48 ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے تفصیلات طے پاگئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: روس اور پاکستان کے مابین ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کے سمجھوتے کے بعد روسی حکام نے پاکستان کو جدید لڑاکا ہیلی کاپٹرز ایم آئی 28 بھی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق روس سے پاکستان کو48 ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز فراہمی کے حوالے سے تفصیلات طے پاگئی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین دہائیوں تک رہنے والی سرد جنگ کے خاتمے اور تعلقات میں گرم جوشی کے واضح شواہد ہیں۔ اب روس نے پاکستان کو ایم آئی 28 ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹرز رات کے وقت پرواز اور حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت جو روسی اسلحے کا بہت بڑا خریدار رہا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران وہ روس سے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدتا آیا ہے نے اپنے دیرینہ دوست ملک کی جانب سے پاکستان کو اسلحہ و دفاعی سازوسامان فروخت کرنے پر اعتراضات اٹھائے تاہم روسی حکام نے ان اعتراضات کو نظر انداز کردیاہے اور اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیاجارہا ہے۔ ایک پاکستانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کا روس سے تعلقات بہتر بنانا امریکا کے بھارت کی جانب جھکائو کی وجہ سے نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات کو بہتر بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں