کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں لیاری گینگ وار ملیر کا کمانڈر اکبر ملیری اور شیراز بھی شامل ہے

ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ فوٹو؛ فائل

ملیر کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک ہو گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مجرمو ں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بھاری نفری کے ساتھ ملیر ندی کے قریب چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شیراز، اکبر ملیری، خالد لاشاری اور غلام حسن بھی شامل ہیں۔ اکبر ملیری عرف پنجابی لیاری گینگ وار ملیر کا کماندڑ تھا اور گینگ وار کے ملزم سہیل ڈاڈا کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ مجرمان کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم کے اڈے بھی چلا رہے تھے۔

 

Load Next Story