راولپنڈی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے باپ اور 3 بچے جاں بحق والدہ زخمی

گھر والوں نے سلنڈر چولہا جلانے کے لئے آگ لگائی تو روز دار دھماکا ہو گیا


ویب ڈیسک February 01, 2015
دھماکے باعث زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، طبی ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: پیپلز کالونی کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں باپ اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق جب کہ والدہ زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں گھر والوں نے سلنڈر چولہا جلانے کے لئے آگ لگائی تو روز دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور قریب بیٹھے 3 بچے جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ جب کہ والدین زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بچوں کا باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ والدہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں