ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش اور برفباری کی پیش گوئی

بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج جبکہ بلوچستان، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کل بارش اور برفباری کا امکان ہے


ویب ڈیسک February 01, 2015
برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں، فوٹو: فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں جہاں برفباری سلسلہ جاری ہے وہیں محکمہ موسمیات نے آج اور کل بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش اور برفباری کی نوید سنادی ہے۔

ملکہ کوہسار مری، گلیات، مالاکنڈ، دیر، سوات ، گلگت بلتستان، چترال اور استور کے علاوہ آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی پاراچنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ استورمیں منفی10، اسکردو میں منفی09، اسکردو اور مالم جبہ میں منفی 8 ، استور میں منفی7 ، گوپس اورہنزہ میں منفی 06، ہنزہ میں منفی 4، دروش میں منفی 3، کوئٹہ، کالام، گلگت، راولاکوٹ اور قلات میں منفی 02، مری اورایبٹ آباد میں منفی1 ، اسلام آباد01، پشاورمیں 03، لاہور 05 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ژوب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غاری خان، کوئٹہ، ژوب، قلات ، سکھر ، لاڑکانہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج اور کل ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات، پاراچنار، مالاکنڈ ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں