لاہور پولیس کی غفلت سے کراچی سے تفتیش کے لئے لائے گئے 2 دہشت گرد فرار

قیدیوں کے فرار کے وقت تعینات دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک February 01, 2015
فرار ہونے والے قیدی لاہور پولیس کو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سی آئی اے پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کی ملیر جیل سے چند اہم مقدمات کی تفتیش کے لئے لائے گئے 2 خطرناک قیدی فرار ہو گئے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب خطرناک دہشت گرد سرور اور عمران کو کراچی کی ملیر جیل سے چند اہم مقدمات کی تفتیش کے لئے لاہور منتقل کیا گیاتھا، تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کی تحویل میں ملزمان کو بذریعہ ٹرین واپس کراچی بھیجا جارہا تھا کہ نولکھا مارکیٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس پر ہیڈ کانسٹیبل افضال نے کانسٹیبل نعیم کو ٹکٹ لانے کے لئے ریلوے اسٹیشن بھجوادیا اور خود ملزمان کے ہمراہ گاڑی کا پنکچر لگوانے کے لئے رک گیا، اسی اثنا میں گاڑی میں موجود دونوں قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے سرور اور عمران کی تلاش جاری ہے لیکن تاحال ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ نولکھا پولیس نے سی آئی اے کوتوالی کے اہلکار ندیم عباس کے بیان پر پولیس اہلکار افضال اور نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں