صوابی میں نوجوان نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کردیا

ارشد نامی نوجوان نے دلہن کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کرلی


ویب ڈیسک February 01, 2015
پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد دلہن سے شادی کا خواہش مند تھا۔ فوٹو؛ فائل

شوخی بانڈہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں نوجوان نے فائرنگ کر کے دلہن کو قتل کردیا اور خود بھی خود کشی کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے شوخی بانڈہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ارشد نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے دلہن کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فائرنگ کے واقعے میں 3 بچیاں بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ارشد دلہن سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھا اسی لئے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں