نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون قرار

برطانوی ادارے کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 23 ممالک کے 25 ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا


ویب ڈیسک February 01, 2015
ملالہ یوسفزئی اور برطانوی اداکارہ ایما واٹسن ملائیشیا میں سب سے زیادہ مقبول خواتین قرار پائیں۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون بن گئی ہیں۔

برطانوی ادارے ''یوگوو'' کی جانب سے دنیا کی مقبول ترین خواتین اور مرد کے انتخاب کے لئے بین الاقوامی سروے کرایا گیا جس میں 23 ممالک کے 25 ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا، سروے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی دنیا کی مقبول ترین خاتون قرار پائیں جب کہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھا کر دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسرے نمبر پر رہیں۔ دنیا کی مقبول ترین خواتین کی فہرست میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکبل، سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور بھارتی رہنما سونیا گاندھی بھی شامل ہیں۔

سروے کے تحت مردوں میں سب سے مقبول شخص کا خطاب مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو دیا گیا جب کہ انجلینا جولی کے شوہر اور ہالی ووڈ ادکار بریڈ پٹ کا نمبر 13واں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں