قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف ایک صف پر ہیں وزیراعظم نواز شریف

مسائل کےحل کے لئے سب کو متحد ہوکر آگے بڑہنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک February 01, 2015
ملک کو اس وقت دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم فوٹو: فائل

HARIPUR: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک صف پر موجود ہیں۔

رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، پنجاب میں نئے گورنر کی تقرری اور سینیٹ کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی انسداد دہشتگردی فورس سے متعلق کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کواس وقت دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، قوم اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک صف پر موجود ہیں۔ تمام مسائل کےحل کے لئے سب کو متحد ہوکر آگے بڑہنا ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، جس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے صوبے مناسب اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک اور معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا، تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، قوم دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف متحد ہوچکی ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔