پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

انٹرا سٹی بسوں اور ویگنوں کےکرایوں میں 9.5 جبکہ ڈیزل سےچلنے والی نان اے سے بسوں کے کرائیوں میں 6.5 فیصد کمی کی گئی

اربن نان اے سی ڈیزل بسوں کے کرائے 6 مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

KARACHI:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔


لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیرمین خواجہ احمد حسان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پر چلنے والی انٹرا سٹی بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں ساڑھے 9 جبکہ ڈیزل سےچلنے والی نان اے سے بسوں کے کرایوں میں ساڑھے 6 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ اربن نان اے سی ڈیزل بسوں کے کرائے 6 مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت اربن نان اے سی ڈیزل بسوں کے کرائے 11 سے 32 روپے جبکہ ویگن اور منی بسوں کا کم سے کم کرایہ 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 روپے ہوگا۔
Load Next Story