پشاور دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے مرکزی علاقے میں تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک February 01, 2015
زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ فوٹو: فائل

پشاور، دیر اور سوات سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے مرکزی علاقے میں 88 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں