پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کو بھی بالی ووڈ فلم کی آفر

اداکارہ نے فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کرتے ہی شوبز سرگرمیوں کا محدود کرتے ہوئے ٹیلی فون بند کردیا ہے۔


Cultural Reporter February 02, 2015
جن ڈراموں کی وجہ سے انھیں یہ عزت مل رہی ہے ان کے ساتھ ایسا نان پروفیشن رویہ نہ اپنائیں، ڈائریکٹراور پروڈیوسر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ماڈل واداکارہ منشا پاشا کو بھی بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی آفر سے زیر تکمیل ڈرامہ سیریلز کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیل کے مطابق ماہرہ خان جنھوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل بڑے بجٹ کی فلم ''رئیس'' سائن کی ہے، اس کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کے مقبول ڈرامہ ''زندگی گلزار ہے'' میں مہمان اداکارہ کی حیثیت سے کیرئیر شروع کرنے والی 27سالہ ماڈل واداکارہ منشا پاشا کو بھی ایک بالی ووڈ فلم کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے اس فلم جس کا ابھی نام فائنل نہیں ہوا، اس میں کام کرنے کے لیے ہاں کرتے ہی شوبز سرگرمیوں کا محدود کرتے ہوئے ٹیلی فون بند کردیا ہے جس سے زیرتکمیل ڈرامہ سیریلز کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے ان پراجیکٹ کو مکمل کروائے بغیر چلی گئیں تو ہمارا بہت نقصان ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ سمیت جہاں مرضی کام کریں مگر جن ڈراموں کی وجہ سے انھیں یہ عزت مل رہی ہے ان کے ساتھ ایسا نان پروفیشن رویہ نہ اپنائیں کیونکہ آخر ایک روز انھیں واپس پھر یہیں لوٹ کر آنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔