بھارت میں ’’ٹوائلٹ کیفے‘‘ متعارف کرا دیا گیا

اس ’’ٹوائلٹ کیفے‘‘ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں نہیں بلکہ جدید طرز کی ٹوائلٹ سیٹیں رکھی گئی ہیں

اس ’’ٹوائلٹ کیفے‘‘ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں نہیں بلکہ جدید طرز کی ٹوائلٹ سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
بھارت میں آلودگی سے متعلق آگاہی اور ایک بڑی آبادی کے پاس ٹوائلٹ جیسی سہولت میسر نہ ہونے کے پیش نظر بھارت میں دی انوائرمینٹل سینی ٹیشن انسٹی ٹیوٹ این جی او کی طرف سے شہر احمد آباد کے گاندھی آشرم میں ایک منفرد ''ٹوائلٹ کیفے'' متعارف کروایا ہے۔


اس ''ٹوائلٹ کیفے'' میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں نہیں بلکہ جدید طرز کی ٹوائلٹ سیٹیں رکھی گئی ہیں جن پر بیٹھ کر لوگ کھاتے پیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس مہم کا آغاز بھارت کے ''ٹوائلٹ مین'' پدما شری ایوارڈ یافتہ شخصیت ایشور بھائی پٹیل نے 2 برس قبل شروع کیا تھا اور یہ ''ٹوائلٹ کیفے'' بھی اسی مہم کا ہی ایک حصہ ہے۔
Load Next Story