دبئی میں افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات کا انکشاف
پاکستانی دفتر خارجہ کا پیش رفت پر اظہار لاعلمی، مذاکرات کے حامی ہیں، تسنیم اسلم
افغانستان کی حکومت اورافغان طالبان کے مابین امن مذاکرات کیلیے کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے تاہم طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست رابطے سے انکار کیا ہے۔
افغان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی حمایت سے افغان حکومت اورطالبان کے مابین مذاکرات کااہم دوردبئی میں ہوا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے سابق وزیرملاگل آغا، ملاعباس، ملاجلیل کے علاوہ دیگراہم طالبان رہنماشامل تھے۔
پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے تاہم انھوں نے اب تک دونوں کے مابین ہونیوالی پیش رفت سے لاعلمی ظاہر کی۔ تسنیم اسلم نے بتایاکہ بہت سے دیگرممالک بھی طالبان اورحکومت کے مابین مذاکرات کامطالبہ کررہے ہیں۔چینی دفترخارجہ نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت کے بارے میں بیان جاری کیاہے۔