دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری طلبا پر پھر حملہ متعدد زخمی

طلبا انٹرن شپ کر رہے تھے، چہروں پرنقاب اوڑھے انتہا پسندوں نے انھیں مارنا شروع کردیا

طلبا انٹرن شپ کر رہے تھے، چہروں پرنقاب اوڑھے انتہا پسندوں نے انھیں مارنا شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر کشمیری طلبا پر حملہ کر کے متعدد طلبا کو زخمی کردیا۔


میڈیا اور دوسرے اداروں سے وابستہ یہ طلبا انٹرن شپ کے لیے نئی دہلی گئے جس پر ہندو انتہا پسندوں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کشمیری طلبا پر حملہ کردیا۔ کشمیری طلبا کے مطابق وہ اپنے ادارے کی طرف جارہے تھے کہ چہروں پر نقاب اوڑھے ہندو فرقہ پرستوں کا ایک گروپ اچانک نمودار ہوکر مار پیٹ شروع کردی۔ کشمیری طلبا نے نے اپنا نام ظاہرنہیں کیا تاکہ ان کے اہلخانہ مزید پریشان نہ ہوں اور کہا کہ وہ چند دنو ں میں واپس کشمیر جارہے ہیں۔
Load Next Story