عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست دائر

محمد عامر اور چیرمین پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو 16فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے


ویب ڈیسک February 02, 2015
اسپاٹ فسنگ کا الزام ثابت ہونے پر سلمان بٹ اور محمد آسٖ کے علاوہ محمد عامر کو بھی سزا دی گئی تھی فوٹو: فائل

آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پیسوں کی خاطر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی،ملک کو بدنام کرنےوالےکو دوبارہ کھیلنے کا کوئی حق نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ محمد عامر سمیت تینوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر محمد عامر اور چیرمین پی سی بی سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فسنگ کے کا الزام ثابت ہونے پر قید اور پابندی کی سزا دی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں