پاکستان کا اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل کروز میزائل ’’رعد‘‘ کا کامیاب تجربہ
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل’’رعد‘‘ریڈار پرنظر آئے بغیرزمین اورسمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے
پاکستان نے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور ایٹمی و روایتی وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کے حامل جدید ترین ''رعد'' کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ''رعد'' 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، اس کے علاوہ جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہونے کی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ''رعد'' میزائل کے کامیاب تجربے پر اس منصوبے میں شامل ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لئے اہم دن قرار دیا، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔