لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دیدی

عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد سزائے موت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمدریاض کو بری کرنے کا حکم بھی دیا۔


ویب ڈیسک February 02, 2015
ملزم ریاض پر لاہور میں اصغرعلی اور محمد علی نامی 2افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا فوٹو: فائل

عدالت عالیہ نے دہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قراردیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے دہرے قتل کے الزام میں سزا یافتہ ملزم محمد ریاض کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل پر قتل کا الزام بے بنیاد ہے کیونکہ استغاثہ سماعت کے دوران ایک بھی چشم دیدگواہ پیش نہیں کرسکا، اس کے علاوہ جو گواہ پیش کئے گئے ان کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

سرکاری وکیل نے اپنے جوابی دلائل میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کا مجرم ثابت ہونے پر ہی ریاض کو سزائے موت سنائی تھی اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سزائے موت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمدریاض کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں