لاہور مسلم لیگ ن نے خوشحال پنجاب بدحال کردیا ہے پرویزالہیٰ

شریف برادران نے پنجاب کےعوام کو محرومی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، چوہدری پرویز الہٰی

شریف برادران نے پنجاب کےعوام کو محرومی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، چوہدری پرویز الہٰی فوٹو: این این آئی

مسلم لیگ (ق) کےرہنما اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ خوشحال پنجاب ن لیگ نے بدحال کردیا۔


اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ شریف برادران نے پنجاب کےعوام کو محرومی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمارے دورکے خوشحال پنجاب کو بدحال کردیا ہے اورن لیگ ہمارے دور میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتی۔
Load Next Story