شام میں ’’ ٹرکی‘‘ نایاب گاڑیوں کی حفاظت پر مامور

شامی شہری کا پالتو ٹرکی نایاب گاڑیوں کو شرارتی بچوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دن بھر چوکنا رہتا ہے


ویب ڈیسک February 02, 2015
ٹرکی ہر دم چوکنا رہ کر اپنے مالک کی گاڑیوں کی حفاظت کرتا ہے فوٹو؛ اسٹف ڈاٹ کو۔

آپ نے یہ تو دیکھا ہو گا کہ لوگ اپنی قیمتی اور نایاب اشیا کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی گارڈز رکھتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کو حیرت ہو گی کہ شام میں ایک شخص کا پالتو ٹرکی اس کی نایاب گاڑیوں کی حفاظت کرتا ہے۔

شام کے 66 سالہ شہری محمد بدرالدین عرف ابو عمر کے پاس بہت سی نایاب گاڑیاں ہیں جو اس نے ایک میوزیم میں رکھنے کے لئے جمع کی تھیں، ان میں سے کچھ گاڑیاں ایسی بھی ہیں جو سابق شامی اہلکاروں کے زیر استعمال رہیں اور انہیں مختلف فلموں میں استعمال بھی کیا گیا لیکن ملک میں خانہ جنگی کے باعث تمام گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی ہیں جنہیں شرارتی بچوں سے بچانے کے لئے ابو عمر کا پالتو ٹرکی دن بھر چوکنا رہتا ہے اور جیسے ہی بچے کسی گاڑی کی جانب بڑھتے ہیں تو ٹرکی ان کے پیچھے بھاگتا ہے اور گاڑیوں کو بچوں کی پہنچ سے محفوظ رکھتا ہے۔



ابو عمر کا کہنا تھا کہ اسے امید ہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی جلد ختم ہوگی اور وہ پھر سے اپنے نایاب گاڑیوں کے مشغلے کو جاری رکھ سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں