فاسٹ بولر جنید خان ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

ٹیم سے باہر ہونے پر افسوس ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعا گو ہوں، فاسٹ بولر

ٹیم سے باہر ہونے پر افسوس ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعا گو ہوں، فاسٹ بولر. فوٹو:فائل

فاسٹ بولر جنید خان فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بولر جنید خان لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا اورآج ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق انہوں نے فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر جنید خان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر ہونے پر افسوس ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعا گو ہوں۔


واضح رہے کہ جنیدخان کے زخمی ہونے کے بعد بلاول بھٹی کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں شامل کیا گیا تھا اوراب انہیں ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔


Load Next Story