انسداد دہشتگردی فورس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوگی شہباز شریف

انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل تاریخی اقدام اورسنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

انسداد دہشتگردی فورس جدید اسلحے اور پیشہ ورانہ تربیت کی حامل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی ہے اور انسداد دہشت گردی فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوگی۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیرداخلہ، وزیرقانون، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور ممکنہ دہشت گردی کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔


اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی ہے، پاکستان کے دشمنوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑےگا۔ دہشت گردی کےخلاف تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل تاریخی اقدام اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اس کی تشکیل میں تمام متعلقہ اداروں نے کام کیا، اس فورس کے اہلکار جدید اسلحے اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل ہیں، یہ فورس ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوگی۔

 
Load Next Story