پاکستان پر بیرونی قرضہ 65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک پر بیرونی قرضے میں 4ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت خزانہ کی دستاویز


ویب ڈیسک February 02, 2015
2012-13 کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 60 اربب 90 کروڑ تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پر بیرونی قرضہ 65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے رواں سال قرضوں میں ایک ارب ڈالر کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال 13-2012 کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 60 ارب 90 کروڑ تھا تاہم 14-2013 کے دوران یہ قرضے 4ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک بیرونی قرضے کے حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق 13-2012 کے دوران اندرونی قرضے 95 کھرب21 ارب روپے تھے جو کہ 14-2013 کے اختتام پر بڑھ کر 109 کھرب 20 ارب روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |