مصطفیٰ عزیز آبادی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج مقرر

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت شوکت اور عامر خان جوائنٹ انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے


ویب ڈیسک February 02, 2015
رابطہ کمیٹی میں قمر منصور اور ارشد حسین کو ارکان کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے، فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کو تبدیل کرکے مصطفیٰ عزیز آبادی کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جن کے تحت مصطفیٰ عزیز آبادی کو رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت شوکت اور عامر خان جوائنٹ انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی میں قمر منصور اور ارشد حسین کو ارکان کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ تحریک کے سینئر ارکان کنور نوید جمیل اور عبدالحسیب بھی رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن رابطہ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے قمر منصور اور ارشد حسین کو ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں