بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کی ویلنٹائن ڈے پر انوکھی پیش کش

ویلنٹائن ڈے پر محبت بھری تصاویر کے بدلے میں کسٹمرز کو پسندیدہ ڈش بطور تحفہ پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک February 02, 2015
دنیا بھر میں محبت کرنے والے افراد 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں، فوٹو فائل

اگرچہ ابھی ویلنٹائن ڈے میں کچھ دن باقی ہے لیکن عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے محبت کرنے والوں کے لیے زبردست پیش کش دینے کی مہم شروع کردی ہے تاکہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں اور اسی موقع کی نزاکت پر میکڈونلڈ نے محبت کرنے والوں کے لیے ایک انوکھی پیش کش کا اعلان کیا ہے جس میں 2 فروری سے ویلنٹائن ڈے تک جن جوڑوں کی سیلفیز اور ویڈیو میں محبت کی جھلک زیادہ نظر آئے گی انہیں اس محبت بھری تصاویر کے بدلے میں ا ن کی پسندیدہ ڈش پیش بطور کی جائے گی۔

میکڈونلڈ کی اس پیش کش نے لوگوں کی بھر پور توجہ حاصل کر لی ہے اور لوگ اس کوشش میں لگ گئے ہیں کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ متاثر کن سیلفیز اور ہائی فائیو ویڈیوز بنائی جائے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ ڈش سے مفت میں نہ صرف خود لطف اندوز ہوں بلکہ اپنے پیاروں کو بھی اس کا مزہ اٹھانے کا موقع دے سکیں۔ کمپنی کی ترجمان خاتون کا کہنا ہے کہ اس پیش کش کے دوران بغیر کسی تفریق کے ریسٹورینٹ آنے والے افراد کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ تصاویر اور ویڈیوز اخلاقی حدود کے اندرہوں۔

دنیا بھر میں محبت کرنے والے افراد 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ایک دوسرے کو تحائف بھی دیتے ہیں اور اس موقع پر ریسٹورینٹ جاکر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں