عیدالاضحی پر نئی پاکستانی فلموں کی نمائش مشکوک ہوگئی

خوفزدہ ہدایتکاراورفلمساز اپنی فلموں کی نمائش موخر کرنے لگے، غیر ملکی فلموں کی نمائش ہوگی

خوفزدہ ہدایتکاراورفلمساز اپنی فلموں کی نمائش موخر کرنے لگے، غیر ملکی فلموں کی نمائش ہوگی. فوٹو: فائل

عیدالاضحی کے موقع پر سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے آثاردن بدن دھندلے پڑنے لگیں ہیں۔


جس تیزی کے ساتھ عیدالاضحٰی کا وقت قریب آرہا ہے اسی تیزی کے ساتھ خوفزدہ ہدایتکار اور فلمسازحالات کے پیش نظر اپنی فلموں کی نمائش کوموخر کرتے جارہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی بڑا تقسیم کارادارہ یا ہدایتکار فلم ریلیز کرنے کااردہ نہیں رکھتا۔ ہدایتکار اقبال کشمیری اور فلمساز حاجی سعید کی پنجابی فلم ''شیر دل'' کی نمائش کے امکانات بھی واضح دکھائی نہیں دیتے۔ جب کہ ہدایتکار سید نور، شہزاد رفیق، حسن عسکری، پرویز رانا، مسعود بٹ، اسلم ڈار، ناصر ادیب، الطاف حسین سمیت دیگرکی کوئی نئی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جا رہی۔ عیدالاضحی کے حوالے سے سامنے آنیوالی صورتحال پرسنجیدہ فلمی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اچھی اورمعیاری فلموںکی عکسبندی کاسلسلہ فوری شروع کرنا ہوگا وگرنہ صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔ اس وقت پاکستان میں موجود سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش سے رونق لگ سکتی ہے اورفلمساز منافع بخش بزنس کرسکتے ہیں۔اس لیے ہم سمجھتے ہیںکہ جن فلمسازوں اورہدایتکاروں نے اپنی فلمیں مکمل کرلی ہیں وہ لازمی عیدالضحیٰ کے موقع پرلگنے والے میلے کا حصہ بنیں تاکہ ہمارے لوگ اپنے ملک کی فلمیں دیکھیں ۔
Load Next Story