بھارت میں 91 قیدی چادر کی رسی بنا کر جیل سے فرار

فرار ہونے والے قیدی قتل، چوری، لوٹ مار اور دیگر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جیل پولیس حکام

جیل سے فرار ہونے والے 35 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس ، فوٹو : فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جیل سے 91 قیدی بستروں کی چادروں سے رسی بناکر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی جیل سے 91 قیدیوں نے بستروں کی چادر سے رسی بنائی اورجیل کی 3 منزلی عمارت سے اتر کر فرار ہوگئے، اتر پردیش کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش کے مطابق بھاگنے والے تمام قیدیوں کی عمریں 18 سال ہیں جب کہ قیدی قتل، چوری، لوٹ مار اور دیگر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔


پولیس کے مطابق قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کا واقعہ رات 1 سے 3 بجے کے درمیان پیش آیا اور پولیس کو واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے فرار ہونے والے ملزمان میں سے کچھ کو پبلک ٹرانسپورٹ کو روکتے ہوئے دیکھا، پولیس کا کہنا ہےکہ جیل سے فرار ہونے والے 35 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اسی جیل میں قیدیوں نے پولیس اہلکار کو کمرہ عدالت میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے روکنے پر قتل کردیا تھا۔
Load Next Story