یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک
امریکی جاسوس طیارے نے یمن کے صوبے بیدا میں ایک گاڑی پر مزائل داغے جس سے گاڑی میں موجود بارودی مواد بھی پھٹ گیا
لاہور:
یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے یمن کے صوبے بیدا میں ایک گاڑی پر مزائل داغے جس کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بارودی مواد بھی موجود تھا جو ڈرون حملے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں موجود تمام افراد کی لاشیں بری طرح جل گئیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے گزشتہ ماہ دورہ بھارت کے دوران یمن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کئے جانے کے بیان کے بعد ایک ہفتے کے دوران امریکا کا یمن میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔