خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 رضاکار جاں بحق ایک زخمی

بارودی سرنگ کا دھماکا وادی تیرہ کے علاقے نری بابا میں ہوا


ویب ڈیسک February 03, 2015
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

وادی تیرہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے علاقے نری بابا میں ہوا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی رضاکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں