ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں جیسیکا اور ٹینا جلوے بکھیریں گی

میلبورن کے سڈنی مائر میوزک باؤل میں 12 فروری کو ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائی جائے گی۔


Sports Desk February 03, 2015
میلبورن میں 12 فروری کو رنگارنگ میلے میں دیگر فنکار بھی ناظرین کو محظوظ کریں گے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: 11ویں ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ٹاپ آسٹریلین گلوکارائیں اپنی مہارت کامظاہرہ کریں گے، جن میں جیسیکا میبوئے، ٹینا ایرینا، نتھانیل اینڈ ڈیرل برائٹ ویٹ کے نام نمایاں ہیں،

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے وزیر سیاحت جون ایرن کے مطابق میلبورن کے سڈنی مائر میوزک باؤل میں 12 فروری کو رنگارنگ تقریب سجائی جائے گی، اس کے دو دن بعد ایم سی جی پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 23 برس بعد ورلڈ کپ منعقد ہونے جارہا ہے، ایسے میں میلبورن کو افتتاحی تقریب کی میزبانی ملنا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

جیسکا بھی براہ راست شو میں اپنی پرفارمنس سے جلوے بکھیریں گی، دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹیو جون ہارنڈین کا کہنا ہے کہ ہم وکٹورین حکومت کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ورلڈ کلاس ایونٹ منعقد کرنے میں کامیاب رہیں گے، افتتاحی تقریب کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہمیں پوری امید ہے کہ ورلڈ کلاس آرٹسٹ بھی اپنی پرفارمنس سے ورلڈ کپ کو چار چاند لگائینگے، ایونٹ کامشترکہ میزبان نیوزی لینڈ بھی 12فروری کی شب کرائسٹ چرچ میں افتتاحی تقریب منعقد کریگا، اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا، دریں اثناکرائسٹ چرچ میں ترتیب دی جانے والی تقریب میں بھی معروف فنکاروں کو مدعوکیاگیا ہے، اس کے علاوہ سابق کیوی کپتان رچرڈ ہیڈلی اور اسٹیفن فلیمنگ بھی بطور خاص تقریب میں شریک ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں