کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسکول پرکریکرحملہ

حملہ آوروں نے فرار ہوتے وقت دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کو فوری رکوانے کے لئے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے۔


ویب ڈیسک February 03, 2015
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ فوٹو: نذیر شاہ

گلشن اقبال بلاک 7 میں نامعلوم افراد اسکول پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نجی اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملہ آوروں نے فرار ہوتے وقت دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کو فوری رکوانے کے لئے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے۔ حملےکےوقت اسکول میں بچےموجود نہیں تھے، اس لئے خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں