کراچی میں کالعدم تنظیم کے مزید 2 دہشت گرد تختہ دار پر لٹکادیئے گئے

عطاءاللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کو 2001 میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کے جرم پھانسی دی گئی


ویب ڈیسک February 03, 2015
دونوں مجرموں کو 2004ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

2001 میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کے جرم میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

کراچی سینٹرل جیل میں 2001 میں سولجر بازار کے علاقے میں ڈاکٹر علی رضا کو فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کرنے والے مجرم عطاءاللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کو پھانسی دے دی گئی۔ بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر سینٹرل جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں مجرموں کو 2004ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پھانسی کے مجرموں محمد اعظم اور عطاء اللہ کی پھانسی روکنے کی اہل خانہ کی درخواستیں مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں