کراچی کے علاقے سائٹ میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ

نامعلوم موٹرسائیکل سوار رینجرز کی گاڑی پردھماکا خیز مواد پھینک کرفرار ہوگئے جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

حملے میں اہلکار محفوظ رہے جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، ڈی آئی جی ویسٹ۔ فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم ملزمان رینجرز کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈسٹریل سائٹ ایریا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار رینجرز کی گاڑی پردھماکا خیز مواد پھینک کرفرار ہوگئے جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم گاڑی میں موجود اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔ حملے کے فوری بعد ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق رینجرز کی گاڑی پل کے نیچے کھڑی تھی جس پر شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد پھینکا جس کے پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم حملے میں اہلکار محفوظ رہے جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load Next Story