کراچی میں سانحہ پشاور جیسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار حکمراں ہوں گے الطاف حسین
اسکولوں کے بچوں کو نشانہ بنانے والے کسی صورت اسلام اور مسلمانوں کے دوست نہیں، قائد ایم کیو ایم
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے کسی بھی اسکول پر آرمی پبلک اسکول پر حملے جیسا کوئی واقعہ ہوا تو حکمراں اس کے ذمہ دارہوں گے۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے اور معصوم بچوں کے قتل عام کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں بھی اسکولوں پردہشت گردوں کے حملوں کاخطرہ تھا لیکن اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے تحفظ اورکراچی کے اسکولوں کے معصوم بچوں کودہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے، درندہ صفت دہشت گردوں نے گلشن اقبال بلاک 7میں اسکولوں پر دستی بم پھینکے اورباآسانی فرار ہوگئے۔
الطاف حسین نے کہا کہ جو دہشت گرد اسلام کے نام پراسکولوں کے معصوم بچوں کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ کسی صورت اسلام اور مسلمانوں کے دوست نہیں ، یہ سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں او ریہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اگر خدانخواستہ کراچی کے کسی بھی اسکول پرآرمی پبلک اسکول پر حملے جیسا کوئی واقعہ ہواتو حکمراں اس کے ذمہ دارہوں گے۔حکومت اورتمام قانون نافذکرنے والے ادارے کراچی میں اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفوراقدامات کریں، اسکولوں کے اساتذہ کو فی الفوراسلحہ کے لائسنس دیے جائیں اورریاستی وسائل کو بروئے کار لاکر ان دہشت گردوں کا قلع قمع کیاجائے۔