اسلام آباد میں حساس اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں،


ویب ڈیسک February 03, 2015
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت میں حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں حساس اداروں نے خفیہ معلومات کی روشنی میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ شہزاد ٹاؤن، ترنول اور بہارہ کہو کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اہم مقامات کے نقشے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے بتایا جارہا ہے، جو وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کررہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |