ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ مسودہ جلد ترکمانستان کو دیں گے خرم دستگیر

معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ جلد ہی ترکمانستان کے حکام کے حوالے کر دیا جائے گا، خرم دستگیر

وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق علاقائی سطح پر تجارت اور معاشی تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے تجارت میں اضافے کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کیا جائے گا۔


خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ جلد ہی ترکمانستان کے حکام کے حوالے کر دیا جائے گا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ترکمانستان کے تجارتی فروغ کے ادارے کے مابین باہمی تجارت میں اضافے کے لیے یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے، پاکستان ترکمانستان مشترکہ بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے فروغ کے لیے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔

ترکمانستان کے سفیر الادجان مولاموو سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق علاقائی سطح پر تجارت اور معاشی تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے، پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے ذریعے نئے تجارتی کاریڈور قائم کیے جائیں گے اور زمینی تجارت کا دائرہ کار وسط ایشیائی ریاستوں کے ذریعے روس تک پہنچایا جائیگا۔
Load Next Story