شعبہ موسیقی کے مسائل کے لیے اقدامات کیے جائیںسائرہ نسیم

حکومت بھی میوزک انڈسٹری کے مسائل کے لیے اقدامات کرے، سائرہ نسیم


Cultural Reporter February 04, 2015
موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد اگر سنجیدگی سے اسے فروغ دینے اور بحال کر نے کے لیے کوششیں کریں تو شعبہ موسیقی اس بحران سے نکل سکتی ہے، سائرہ نسیم۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ اور پرموٹرز سائرہ ارشد امریکا، کینڈا، برطانیہ اور یورپ کے25روزہ دروہ مکمل کرکے گزشتہ دنوں پاکستان پہنچ گئیں۔

کراچی میں قیام کے دروان ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے دنیا بھر میں اپنے پروگراموں کے ذریعہ ایک مثبت پیغام پہنچانے اوراپنی موسیقی کے ذریعہ اپنی ثقافت کو دنیا بھر بہتر انداز میں پیش کر نے کے لیے کام کرنا چاہیئے ،اگر موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد اگر سنجیدگی سے اسے فروغ دینے اور بحال کر نے کے لیے کوششیں کریں تو شعبہ موسیقی اس بحران سے نکل سکتی ہے۔

حکومت بھی میوزک انڈسٹری کے مسائل کے لیے اقدامات کرے، انھوں نے کہا موسیقی کے شعبہ سے وابستہ سینئر میوزیشن سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ جلد ملک بھر میں قومی یکجہتی کے حوالے سے کے لیے شوز کا انعقاد کریں گی، جس میں ملک کے معروف فنکار بھی شرکت کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں