آؤ پڑھاؤ مہم تدریسی شعبے کیلیے سنگ میل ہے ابوذر واجدی

ایکسپریس میڈیاگروپ کی آؤ پڑھاؤ مہم تدریسی شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، پروفیسرابوذر واجدی


Staff Reporter February 04, 2015
ایکسپریس میڈیاگروپ کی آؤ پڑھاؤ مہم تدریسی شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، پروفیسرابوذر واجدی۔ فوٹو: فائل

قوم کے معماروں کوتدریسی رجحان کی جانب راغب کرنے کے لیے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت جاری ''جوسیکھاہے سب کو سکھاؤ آؤ پڑھاؤ'' مہم جامعہ کراچی پہنچ گئی،مہم کے سلسلے میں منگل کو جامعہ کراچی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں پروگرام ہوا ۔

پروگرام میں پروفیسر ابوذر واجدی، رئیس کلیہ انتظام انصرام پروفیسرخالد عراقی، ایسوسی ایٹ پروفیسرشبیب الحسن، فیکلٹی ممبرمصطفیٰ حیدر، مہم کے منیجرمحسن لغاری نے خطاب کیا، اس موقع پر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلبا نے اساتذہ کے لیے خراج تحسین کے کلمات کو فلم بند کرکے پیش کیا آؤ پڑھاؤ مہم کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان کا نغمہ بھی سنایا گیا،پروفیسرابوذر واجدی نے کہا کہ ایکسپریس میڈیاگروپ کی آؤ پڑھاؤ مہم تدریسی شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، لوگوں کے دل جیتنا ہی کامیابی ہے۔

ہم روپے پیسے سے لوگوں کے دل نھیں جیت سکتے بلکہ انھیں کچھ سکھاکر دل جیتے جاسکتے ہیں یہ ضروری نھیں کہ تدریس صرف اداروں میں ہی ہو بلکہ ہم غیر رسمی طور پر بھی دوسروں کوسکھاسکتے ہیں، پروفیسرخالد عراقی نے آؤپڑھاؤمہم ایک حقیقی تحریک ہے تدریس کوئی ملازمت یا روزگار نھیں بلکہ یہ ایک جذبے اورذمے داری کانام ہے اچھا استاد ملازمت نھیں کرتا بلکہ اپنے پیشے میں خدمت کرتاہے ، مصطفیٰ حیدر نے کہاکہ تدریسی شعبے میں دوطرح کے لوگ موجود ہے ایک وہ جنھیں کہیں روزگارنھیں ملا تو وہ یہاں آگئے جبکہ دوسرا وہ طبقہ ہے جو اپنے انتخاب سے اس شعبے سے منسلک ہوئے ہیں۔

آؤپڑھاؤمہم کے کمپین منیجر محسن لغاری نے پروفیسرخالد عراقی، پروفیسرابوذرواجدی ، ڈاکٹرشبیب الحسن، مصطفی حیدر، تہمینہ فیصل،حسان احمد،شمائلہ برنی،روحی اورحسن رضاکو یادگاری شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کیں، محسن لغاری نے طلبہ وطالبات کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں احساس ہورہا ہے مہم کاآغاز اسی شعبے سے کرنا چاہیے تھا، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کوآؤپڑھا مہم کے تحت نجی ادارے احساس نے واٹر ڈسپنسرکا تحفہ پیش کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں