سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کو سپرد خاک کردیا گیا

چیف جسٹس ناصر الملک سمیت ججز کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی


ویب ڈیسک February 04, 2015
ڈاکٹر نسیم حسن شاہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابق چیف جسٹس کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

واضح رہے کہ ڈاکٹر نسیم حسن شاہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ڈاکٹر نسیم 1968 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے اور 26 سال اپنے فرائض انجام دینے کے بعد 1994 کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں