کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کےبعدمندی ہنڈریڈ انڈیکس میں 154 پوائنٹس کی کمی

دن کے اختتام تک انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 154 پوائنٹس کی کمی کے بعد 34ہزار 672 پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں شمار کیا جاتا ہے فوٹو: فائل

اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز تیزی کا عنصر دیکھا گیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 35 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور کرگیا تاہم تیزی کا تسلسل زیادہ دیر تک جاری نہ رہا اور دن کے اختتام تک انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 154 پوائنٹس کی کمی کے بعد 34ہزار 672 پر بند ہوا۔


بدھ کے روز 373 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن میں 129 کی قیمتوں میں اضافہ، 224 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 20 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آج مجموعی طور پر 42 کروڑ 59لاکھ 36 ہزار حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 26 ارب 12 کروڑ 64 روپے سے زائد تھی۔

 
Load Next Story