آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس جاری

2 روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کے پہلے روز ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا


ویب ڈیسک February 04, 2015
اجلاس میں بریگیڈیئرز کو میجر جنرلز کے عہدوں پر ترقی بھی دی جائے گی۔ فوٹو؛فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف آرمی کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے ناموں کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ اجلاس میں بریگیڈیئرز کو میجر جنرلز کے عہدوں پر ترقی بھی دی جائے گی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت 8 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر شرکا نے ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب، خیبر ون اور پاک افغان تعلقات پر بھی بات کی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا دوسرا دور کل بھی ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بریگیڈیئر پوسٹوں پر رکی ہوئی تقرریوں کے حوالے سے اعلان کریں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں