رینجرز نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرتےہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق علی الصبح رینجرز نے اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کی اور 2 مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مغری کو سخی حسن اور دوسرے کو نارتھ ناظم آباد سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ اغوا کاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا تھا کہ احمد چنائے اغوا برائے تاوان کے ملزمان سے ملے ہوئے ہیں۔