بھارتی ہونے کے باوجود لوگ مجھے پاکستانی سمجھتے ہیں گلوکار جاوید علی

کنسرٹ کیلئے بیرون ملک جانے کی خواہش ہے لیکن نام کی وجہ سے ویزے کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں، جاوید علی


ویب ڈیسک February 04, 2015
پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کا پرستار ہوں، جاوید علی فوٹو: فائل

کئی بھارتی فلموں میں آواز کا جادو جگانے والے جاوید علی کا نام ان کے بیرون ملک سفر کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی تاریخ کی کامیاب فلموں 'دہلی 6،' 'گجنی،' 'بنٹی اور ببلی' اور 'تم ملے' میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے جاوید علی کا کہنا تھا کہ انہیں دنیا بھر سے میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے اور وہ وہاں جانا بھی چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں ویزا نہیں ملتا اور اس طرح ان کی خواہش حسرت بنتی جارہی ہے۔

جاوید کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کے پرستار ہیں اور ان کے نام کی وجہ سے اب بھی بہت سے لوگ انہیں پاکستانی گلوکار سمجھتے ہیں، شاید اسی وجہ سے انہیں غیرملکی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالانکہ وہ ہر جگہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بھارت سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں