کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں الگ الگ قراردادیں منظور
قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان جبکہ سینیٹ میں ایم حمزہ نے قرارداد پیش کی
قومی اسمبلی اور سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی الگ الگ قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی ہیں۔
قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 7 لاکھ بھارتی فوجیوں کے تسلط کے باوجود کشمیری عوام انتہائی بہادری سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کررہے ہیں، قرارداد میں مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وادی میں نوجوانوں کے اغوا کے بعد قتل سمیت بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے۔
سینیٹ مین کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر ایم حمزہ نے پیش کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے لیے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، سینیٹ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق کشمیر میں تشہیر کرائی جائے، جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔